Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آنگن واڑی سنٹر کی تنقیح

آنگن واڑی سنٹر کی تنقیح

یلاریڈی ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ودل پرتی آنگن واڑی سنٹر پر سوپروائز ناگامنی نے جانچ پڑتال کی ۔ اس سنٹر میں ناقص ترکاریوں سے غذا تیار کرنے کی تین روز پہلے موضع کی عوام کے ساتھ سرپنچ سدما ، اعلی عہدیداروں سے شکایت کی تھی جس پر سوپروائزر ناگامنی موضع پہنچ کر نائب صدر منڈل پریشد مسٹر مدھوکر ، ایم ای او مسٹر گووردھن ریڈی ، سابق پریشد نائب صدر گوپال کی موجودگی میں انکوائری کی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا جو عدم مکمل ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ ریکارڈ میں موجود اسٹاک اور سنٹر پر موجود اسٹاک میں فرق کا انکشاف ہونے پر برہم ہوئے عوامی نمائندوں نے سنٹر کی ایا کے رویہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری بدلنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT