Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آنگن واڑی مراکز میں بچوں کی حاضری میں اضافہ پر زور

آنگن واڑی مراکز میں بچوں کی حاضری میں اضافہ پر زور

کوڑنگل ۔ 14 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر وینکٹیا تحصیلدار ممبرس پیٹ منڈل نے منڈل سطح پر مختلف مواضعات میں کارگزار آنگن واڑی ورکرز کے احتجاج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بعض مراکز میں بچوں کی تعداد غیراطمینان بخش ہے ۔ ورکرز کو اوقات کی پابندی کرتے ہوئے بچوں کے حاضری کے اوسط میں اضافہ کرنے پر زور دیا ۔ حکومت کی جانب سے سربراہ کی جانے والی خورد و نوش و دیگر اشیاء اپنے اپنے مکانات میں نہ رکھیں ۔ بلکہ مراکز میں اسٹاک کریں ۔ چھوٹے بچوں کو اسکول سے رغبت کیلئے حکومت کی جانب سے کھیل کود کی اشیاء سربراہ کی جارہی ہیں ۔ لہذا ورکرز کو چاہئے کہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے بچوں کی تعداد میں قابل لحاظ اضافہ کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں ۔ اجلاس میں سپروائزر مچھی دیوی بھی موجود تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT