Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آنگن واڑی ٹیچرس کے بہت جلد تقررات

آنگن واڑی ٹیچرس کے بہت جلد تقررات

ٹیچرس ، ہیلپرس اور ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ ، ٹی ناگیشور راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ حکومت نے آنگن واڑی ٹیچرس ، ہیلپرس اور ورکرس کی تنخواہوں میں معقول اضافہ کیا ہے ۔ آنگن واڑی ٹیچرس کے علاوہ دوسرے زمرے کے مخلوعہ جائیدادوں پر آئندہ 2 یا 3 ماہ میں تقررات کئے جائیں گے ۔ آج اسمبلی میں ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی چنتا پربھاکر ، بی شوبھا کے علاوہ دوسرے ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ شہری علاقوں میں نئے آنگن واڑی سنٹرس قائم کرنے کی حکومت کے پاس کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔ آنگن واڑی سنٹرس کو ریاست کے 7 ہزار اسکولس میں منتقل کیا گیا وزیر تعلیم کڈیم سری ہری کے تعاون سے یہ ممکن ہوپایا ہے ۔ زیر التواء عمارتوں کی تعمیرات کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ آنگن واڑی ٹیچرس ، ہیلپرس اور ورکرس کی تمام مخلوعہ جائیدادوں پر آئندہ دو یا تین ماہ میں تقررات کردئیے جائیں گے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے آنگن واڑی ٹیچرس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 مارچ کو جی او نمبر 3 جاری کردیا ہے ۔ 7000 روپئے تنخواہ حاصل کرنے والی آنگن واڑی ٹیچرس کو اب 10,500 روپئے آنگن واڑی ہیلپرس کی تنخواہوں کو 4,500 سے بڑھا کر 6000 روپئے اور آنگن واڑی ورکرس کی تنخواہوں کو 4,520 سے بڑھاکر 6000 روپئے کردیا گیا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT