Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / آنے والے دنوں میں موسم میں تبدیلی کا امکان

آنے والے دنوں میں موسم میں تبدیلی کا امکان

مناما ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) میٹرولوجیکل ڈائرکٹوریٹ کے مطابق آنے والے ہفتوں کے دوران بحرین میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔ وزارت حمل و نقل و مواصلات کے تحت کام کرنے والی ڈائرکٹوریٹ کی ماہانہ کی موسمی رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ آئندہ ہفتوں میں موسم زیادہ اچھا نہیں رہے گا۔ مقامی سطح پر اس طرح کے موسم کو الشریہ کہا جاتا ہے۔ موسمی ڈائرکٹوریٹ کے مطابق بحرہ روم اور جزیرہ نما عرب اور خلیج میں ہواؤں کی اوپری سطح میں اتھل پتھل کے نتیجہ میں شدید بارش اور طوفانی ہوائیں چلتی ہیں اور اس کے ساتھ ریت کا طوفان بھی برپا ہوسکتا ہے۔ اسی دوران رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اپریل کا درجہ حرارت 37.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ جو اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا وہ 3 اپریل کو کیا گیا جو 17.9 ڈگری سیلسیس تھا۔ یہ درجہ حرارت بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں درج کیا گیا۔ جبکہ اسی دن شام میں درۃ البحرین میں 14.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ماہ اپریل میں رطوبت 49 فیصد رہی۔

TOPPOPULARRECENT