Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آن لائن ادویات کی فروختگی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

آن لائن ادویات کی فروختگی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

اے پی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن کا احتجاج ، رمیش چندرا گپتا کا خطاب
حیدرآباد۔14اکٹوبر(سیاست نیوز) آن لائن ادویات کی خرید وفروخت پر امتناع عائد کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے آندھراپردیش کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسیشن کی جانب سے ایک روزہ احتجاجی پروگرام منعقد کیا ۔صدر اسوسیشن رمیش چندرا گپتا نے بتایا کہ آن لائن ادویات کی خرید وفروخت سے ڈرگ او رکیمسٹ ہول سیل و رٹیل ڈیلرس کے کاروبار پر پچاس فیصد کااثر پڑے گااس کے علاوہ آن لائن ادویات کی خریدی کی وجہہ سے ہی بناء ڈاکٹر کی تجویز کے ادویات کی دھڑلے کے ساتھ فروخت عمل میں آئیگی جو نوجوان نسل کے لئے نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ادویات کی آن لائن خرید وفروخت کی حکومت تلنگانہ کی جانب سے منظوری پر تعجب ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ جاریہ سال جون تا ستمبرکے مہینے میں بناء ڈاکٹرس کی تجویز کے ادویات فروخت کرنے والے نو سو سے زائد فارمیسی کو شہرحیدرآباد میں مقفل کردیا گیا ۔مگر حکومت آن لائن ادویات کی خرید وفروخت کو منظور ی دیتے ہوئے ۔ نشہ آور ادویات کی آسانی کے ساتھ فروخت کی راہیںہموار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسوسیشن کی جانب سے ایک روزہ میڈیکل ہالس بند پروگرام ایک ریہرسل تھی اور اگر تلنگانہ حکومت سے ہماری بات چیت ناکام ہوتی ہے تو بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT