Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / آن لائن انتہاء پسندی سے نمٹنے یوروپی یونین اور انٹرنیٹ کمپنیوںکا اتحاد

آن لائن انتہاء پسندی سے نمٹنے یوروپی یونین اور انٹرنیٹ کمپنیوںکا اتحاد

برسلز ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے آج ایک فورم کی لانچنگ کی ہے جس میں اہم انٹرنیٹ فرمس جیسے گوگل، فیس بک اور ٹوئیٹر کو یکجا کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کی شمولیت بھی عمل میں آئی ہے تاکہ آن لائن انتہاء پسندی کا مقابلہ کیا جاسکے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ یہ اقدامات اس لئے کئے گئے ہیں کہ یوروپ میں دولت اسلامیہ اپنی صفوں میں بھرتی کیلئے سوشیل میڈیا کو ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے جس سے نوجوان طبقہ راغب ہورہا ہے۔ یوروپی یونین کے امورداخلہ کمشنر ڈیمیترس اور رام پولوس نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے زہریلے اور مضر ایجنڈہ کی تشہیر کیلئے انٹرنیٹ کا بیجا استعمال کررہے ہیں جس کی روک تھام ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT