Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث شاطر دھوکہ باز کی گرفتار ی

آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث شاطر دھوکہ باز کی گرفتار ی

حیدرآباد ۔ /22 اگست (سیاست نیوز) سی سی ایس پولیس سائبر کرائم ٹیم نے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ 44 سالہ امجد سہیل احمد متوطن نئی دہلی اکثر سرکاری ٹنڈرس فراہم کرنے کے بہانے عوام کو ٹھگ لیا کرتا تھا ۔ اسی قسم کے ایک واقعہ میں اے پی پروڈکٹیویٹی کونسل کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر مسٹر سرینواس رگھو نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کا ٹنڈر حاصل کرنے کیلئے 247.com ویب سائیٹ پر 17 ہزار روپئے ادا کئے ۔ ویب سائیٹ سے متاثر درخواست گزار نے دھوکہ بازوں کے اکاؤنٹ میں 4 لاکھ 44 ہزار روپئے منتقل کردیئے ۔ آندھرا بینک کے جوبلی ہلز کے منیجر نے ایک بینک کھاتہ جس میں منتقل کی گئی رقم پر شبہات ظاہر کرتے ہوئے سرینواس کو آگاہ کیا جسکے نتیجہ میں سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گجرات گاندھی نگر اسپیشل آپریشن گروپ نے امجد سہیل احمد کو کسی قسم کی آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے ٹرنزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کرکے نامپلی کورٹ میں پیش کیا اور بعد ازاں جیل منتقل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT