Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / آن لائن شاپنگ اشیاء کو لوٹنے والا سارق گرفتار

آن لائن شاپنگ اشیاء کو لوٹنے والا سارق گرفتار

حیدرآباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) آن لائین شاپنگ اشیاء کو لوٹنے والے ایک شاطر سارق کو ونستھلی پورم پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 2 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر ونستھلی پورم مسٹر سنجیوا ریڈی نے بتایا کہ 24 سالہ سریش جو ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا اور شنکر ریاست آندھراپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ سارق قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور آن لائن شاپنگ کے ذریعہ سامان منگوایا کرتا تھا ۔ تاہم غلط درج کروایا کرتا تھا ۔ جب ڈیلیوری بوائز پتہ تلاش کرنے میں مصروف رہتے تو یہ سارق گاڑیوں پر رکھے ہوئے سامان لیکر فرار ہوجاتا تھا ۔ اس طرح کی دو وارداتیں اس نے انجام دی ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT