Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / آن لائن فارمیسی کی مخالفت آج ملک گیر ہڑتال

آن لائن فارمیسی کی مخالفت آج ملک گیر ہڑتال

ممبئی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس نے ادویہ کی غیرقانونی آن لائن فروخت کے خلفا مرکز سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کل ملک گیر ہڑتال منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آرگنائزیشن جے ایس شنڈے نے بتایا کہ 14 اکٹوبر کو یہ ہڑتال منائی جارہی ہے اور ہم نے عوام الناس کی صحت کے ساتھ ساتھ 30 ریاستوں میں 8.5 لاکھ کیمسٹس کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکز فوری طور پر اس مسئلہ کو حل نہ کرے تو غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کی جائے گی۔
ایوارڈس کی واپسی نامناسب
مرکزی وزیر مہیش شرما کی وضاحت
نئی دہلی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرثقافت مہیش شرما کو اس تبصرہ پر شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا کہ اکیڈیمی ایوارڈس واپس کرنے والے مصنفین کو چاہئے کہ وہ تحریریں لکھنا بھی بند کردیں۔ انہوں نے آج وضاحت کی کہ وہ کسی کو بھی اپنی رائے کے اظہار سے نہیں روک سکتے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایوارڈس واپس کرنا غلط حرکت ہے۔ مہیش شرما نے کہا کہ انہوں نے ابھی یہ نہیں کہا کہ تحریریں لکھنا روک دینا چاہئے۔ وہ کسی کو کیونکر ایسا کرنے سے روک سکتے ہیں۔ ہم بھی قتل کے ان واقعات کی مذمت کررہے ہیں اور کسی نے بھی قتل کو منصفانہ قرار نہیں دیا ہے۔ یہ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT