Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / آن لائین شاپنگ کمپنی کو دھوکہ دو نوجوان گرفتار

آن لائین شاپنگ کمپنی کو دھوکہ دو نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /15 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے مشہور آن لائین شاپنگ کمپنی کو دھوکہ دیتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی قیمتی ایپل کمپنی کے آئی فونس ہڑپ لینے میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ انکوش برجدار ساکن کاچی گوڑہ اور 24 سالہ میر فیروز علی عرف حسن ساکن پرانی حویلی اور امیزان آن لائین شاپنگ کمپنی کو قیمتی آئی فونس کا آرڈر دیا کرتے تھے اور پارسل حاصل کرنے کے بعد اسے بڑی چالاکی سے قیمتی موبائیل فون کے بجائے چینا موبائیل فون رکھ کر آرڈر منسوخ کیا کرتے تھے ۔ انکوچ برجدار امیزان آن لائین شاپنگ کمپنی کا سابق ملازم ہے اور اس نے پرانے شہر کے میر فیروز علی کی مدد سے کمپنی کو دھوکہ دینے کا منصوبہ تیار کیا ۔ مذکورہ نوجوانوں نے 6 آئی فونس ہڑپ لئے تھے اور ٹاسک فورس نے ان کے قبضے سے موبائیل فونس برآمد کرلئے اور انہیں کاچی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔
خود ساختہ پجاریوں نے
1.5 کروڑ کی اشیاء کا سرقہ کرلیا
حیدرآباد ۔ /15 جون (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقے بنجارہ ہلز میں خودساختہ پجاریوں نے شہر کے مشہور تاجر کے مکان سے 1.5 کروڑ کی اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لائف اسٹائیل ملبوسات شوروم کے مالک مدھو سدن ریڈی کے مکان واقع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں بعض خودساختہ پجاریوں نے پوجا کرنے کے بہانے ان کے مکان سے کروڑہا روپئے مالیتی اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے بموجب مدھو سدن ریڈی نے خصوصی پوجا کیلئے دو پوجاریوں کو اپنے مکان طلب کیا تھا جہاں پر پوجا کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد وہاں پر موجود افراد کو بے ہوش کرکے دھوکے بازوں نے قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا اور وہاں سے رفو چکر ہوگئے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پوجا مکمل ہونے کے بعد بے ہوشی کی دوا سے لیس پرساد کھلاکر مدھو سدن ریڈی اور ان کے افراد خاندان کو بے ہوش کردیا گیا اور بعد ازاں سرقہ کی واردات انجام دی گئی ۔ ہوش میں آنے کے بعد مدھو سدن ریڈی کو اپولو ہاسپٹل منتقل کیا اور بنجارہ ہلز پولیس کی ٹیم مقام واردات پر پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT