Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آوٹر رنگ روڈ حادثات پر قابو پانے عصری ٹکنالوجی کا استعمال

آوٹر رنگ روڈ حادثات پر قابو پانے عصری ٹکنالوجی کا استعمال

گاڑیوں کی رفتار پر کنٹرول کے لیے آلات کا استعمال ، سائبرآباد و رچہ کنڈہ پولیس کا فیصلہ
حیدرآباد۔17فرور(سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ کو محفوظ اور حادثات سے پاک بنانے کیلئے حیدرآباد میٹروپولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے رفتار کنٹرول کرنے کے لئے اسپیڈ گن اور نشہ کی حالت میں آؤٹر رنگ روڈ پر گاڑی چلانے والوں کی جانچ کیلئے علحدہ بریتھ انلائیزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ سائبرآباد ورچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے عہدیداروں کو حوالے کئے جائیں گے ۔ آؤٹر رنگ روڈ پر ہونے والے حادثات کو روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے تحت عصری ٹکنالوجی سے آراستہ ان آلات کے استعمال کی خریدی کو قطعیت دیدی گئی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ او آرآر پر رفتار کو کنٹرول میں نہ رکھنے اور منظورہ رفتار سے زیادہ رفتار میں گاڑیاں چلانے کے سبب حادثات پیش آتے ہیں اوران پر کنٹرول کیلئے ضروری ہے کہ اسپیڈ لیزر گن کے استعمال کے ذریعہ تیز رفتار گاڑیوں کی رفتار پر مسلسل نگاہ رکھتے ہوئے انہیں بھاری چالانات کئے جائیں اسی لئے آؤٹر رنگ روڈ کے مختلف مقامات پر ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے اسپیڈ گن کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 8.22لاکھ کی قیمت والے اسپیڈ گن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی 50فیصد رقومات بھی جاری کردی گئی ہیں اسی طرح آؤٹر رنگ روڈ پر حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے سبب بھی حادثات پیش آرہے ہیں ان حادثات کو روکنے کیلئے آؤٹر رنگ روڈ پر داخلہ سے قبل ڈرائیورکی بریتھ انلائیزر کے ذریعہ جانچ کی جائے گی اور نشہ میں ہونے کی صورت میں بھاری چالان کے علاوہ اسے آؤٹر رنگ روڈ پرجانے سے روک دیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس آلات کا انتخاب عمل میں لایا گیا وہ متعلقہ اتھاریٹی کے منظورہ ہیں۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے مطابق سنٹرل روڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے علاوہ روڈ سیفٹی آڈٹ کی جانب سے دی گئی سفارشات کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ نے چند دنوں میں مزید آلات کی خریدی کیلئے ٹنڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح 21 اور 27فروری کو آؤٹر رنگ روڈ کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی کے اجلاس سے قبل ان تمام امور کو قطعیت دے دی جائے گی ۔ سائبرآباد کمشنریٹ کو ان آلات کے حصول کیلئے 52 لاکھ 50ہزار کے فنڈس درکار ہیں جن کے ذریعہ 30بریتھ انلائیزر اور 5اسپیڈ گن خریدے جائیں گے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کو 3اسپیڈ گن اور 12بریتھ انلائیزر حاصل ہو چکے ہیں۔ کمشنر ایچ ایم ڈی اے مسٹر ٹی چرنجیولو نے بتایا کہ بہت جلد آؤٹر رنگ روڈ کو محفوظ بنانے کے عمل کے آغاز کے طور پر ان آلات کا استعمال شروع کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT