Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / آوٹر رنگ روڈ پر تیز رفتاری والے سڑک حادثا ت پرروک لگانے اسپیڈ گنس

آوٹر رنگ روڈ پر تیز رفتاری والے سڑک حادثا ت پرروک لگانے اسپیڈ گنس

حیدرآباد 17مئی (یواین آئی) شہر حیدرآباد کی آوٹر رنگ روڈ پر تیز رفتاری سے ہونے والے سڑک حادثا ت پرروک لگانے کے لئے اسپیڈ گنس کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے ۔آوٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثات پر قابو پانے پولیس کمشنر کی خواہش پر حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا)کی جانب سے پہلے مرحلہ میں رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کو اسپیڈ گنس او ربریتھ انالائزرس فراہم کئے گئے ۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں تلنگانہ کے ڈی جی پی انوراگ شرما اور حمڈا کے کمشنر چرنجیلو نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چرنجیلونے کہاکہ اسپیڈ گنس کے ذریعہ گاڑی چلانے والے افراد کی رفتار معلوم کی جاسکتی ہے او راس رفتار کو ریکارڈ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ ان گنس کی تنصیب کے ذریعہ تیز رفتاری سے ہونے والے سڑک حادثات پر قابو پانے میں ممکنہ طورپر مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ آوٹر رنگ روڈ پر صفر سڑک حادثات اہم نشانہ ہے ۔ اس خصوص میں حمڈا او رپولیس ، مل کر کام کریں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی انوراگ شرما نے ان اسپیڈ گنس اور بریتھ انالائزرس کی حوالگی پر حمڈا کے کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آوٹر رنگ روڈ تیز رفتاری کی ٹریک نہیں ہے بلکہ یہ عوامی سہولت کے لئے تیار کردہ روڈ ہے ۔انہوں نے کہاکہ تیز رفتاری سے ہونے والے حادثات کی روک تھا م کے لئے یہ آلات کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔رچہ کنڈہ کے کمشنر پولیس مہیش بھگوت نے کہاکہ ابتدا میں تین اسپیڈ گنس تکوگوڑہ سے اونگولاکس، اونگولاکس سے پداعنبر پیٹ اور پھر پداعنبر پیٹ سے کیسرا علاقوں میں لگائے جائیں گے ۔ا ن سے نہ صرف گاڑیوں کی رفتار معلوم کی جاسکے گی بلکہ ان پر کنٹرول بھی کیاجاسکتاہے ۔ یہ اسپیڈ گنس رات کے اوقات میں بھی بجلی نہ ہونے پربھی کام کرتے ہیں۔جن کی مد د سے تیزرفتار گاڑی چلانے والوں کو پکڑاجاسکتا ہے ۔رات میں بھی تقریبا 120میٹر کی دوری تک بھی گاڑیوں کی رفتار ان کے ذریعہ معلوم کی جاسکتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT