Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آوٹر رنگ روڈ پر حادثات کے تدارک کیلئے ٹریفک پولیس کانسٹیبلس میں اسپیڈ لیزر گنس ، بریتھ انلائزرس کی تقسیم

آوٹر رنگ روڈ پر حادثات کے تدارک کیلئے ٹریفک پولیس کانسٹیبلس میں اسپیڈ لیزر گنس ، بریتھ انلائزرس کی تقسیم

حیدرآباد /27 مئی ( این ایس ایس ) سائبرآباد پولیس کی جانب سے آج نانک رام گوڑہ ٹول اسٹارٹنگ پوائنٹ پر ٹریفک پولیس کانسٹیبلس کو او آر آر میٹریلس اسپیڈ لیزر اور بریتھ انائزرس کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ ڈی سی پی ٹریفک اے آر سرینواس نے اس پروگرام کو جھنڈی دکھائی ۔ سی پی سندیپ شنڈالیا نے کہا کہ عوام کو ٹریفک قواعد کی سختی کے ساتھ پابندی کرنی چاہئے ۔ سائبرآباد پولیس حادثات کے تدارک کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے کمشنر چرنجیولو نے کہا کہ حالت نشہ میں گاڑیاں نہیں چلائی جائیں ۔ سائبرآباد کمشنر پولیس نے کہا کہ مستقبل میں ہائی وے پر ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کیا جائے گا تاکہ حادثات کا تدارک ہو ۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں آوٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثات میں اضافہ کے پیش نظر چار مزید پٹرول موبائلس کو جو اسپیڈ لیزرگنس اور بریتھ انائزرس سے لیس ہیں شروع کیا جارہا ہے ۔ جو تین شفٹس میں چوبیس گھنٹے حرکت میں ہوں گے ۔ ایچ ایم ڈی اے کی مدد سے مزید پانچ اسپیڈ لیزرگنس اور 30 بریتھ انائزرس شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آوٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثات کو روکنے میں کارآمد ثابت ہوگا ۔ اس پروگرام میں کمشنر پولیس سائبرآباد سندیپ شنڈالیا جوائنٹ کمشنر پولیس شاہنواز قاسم ، کمشنر ایچ ایم ڈی اے چرنجیولو ، ڈی سی پی ٹریفک اے آر سرینواس ، مادھاپور ڈی سی پی وشوا پرساد سیری لنگم پلی ایم ایل اے گاندھی ، اے سی پی کوکٹ پلی ٹریفک اشوک اے سی پی بالانگر ٹریفک شیام ، اے سی پی شمس آباد ٹریفک پرساد اور دیگر سی آئیز اور ایس آئز نے حصہ لیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT