Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آوٹر رنگ روڈ پر دو نئے ریلوے جنکشنس

آوٹر رنگ روڈ پر دو نئے ریلوے جنکشنس

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( این ایس ایس ) سکندرآباد اور نامپلی ریلوے اسٹیشنوں میں ٹریفک میں اضافہ کے باعث چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے اس ٹریفک کو کم کرنے کیلئے آوٹر رنگ روڈ کے قریبی علاقوں چرلہ پلی اور ناگولا پلی میں دو مزید ریلوے جنکشنوں کی تعمیر پر زور دیا ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر رویندر گپتا نے آج چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کے سی آر نے اپنی تجویز پیش کی اور ریلوے جنکشن کی تعمیر کیلئے ہر ممکنہ تعاون کرنے کا وعدہ کیا ۔ چیف منسٹر نے دیگر ریلوے کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے چیف منسٹر سے خواہش کی کہ وہ چرلہ پلی علاقہ میں تعمیراتی کاموں کیلئے ریلوے کو اراضی کی ضرورت ہے ۔ سکندرآباد کے قریب تکارام گیٹ پر ریلوے انڈر بریج کی تعمیر کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ چیف منسٹر نے ریاست میں موجود 150 بغیر آدمی والے لیول کراسنگ کے تحفظ پر بھی زور دیا  ۔

TOPPOPULARRECENT