Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹورہزنی میں ملوث 5افراد گرفتار

آٹورہزنی میں ملوث 5افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 17 ؍ اکٹوبر ( سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس کے کرائم اسٹاف عملہ نے آٹو کی رہزنی میں ملوث پانچ رہزن بشمول دو کم عمر نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر سید فیاض نے بتایا کہ 12 ؍ اکٹوبر کی شب محمد مختار ‘ نصیر خان ‘ محمد نصیر احمد خان اور دیگر دو کم عمر نوجوانوں کے ہمراہ پنجہ گٹہ علاقہ میں ایک آٹو میں سوار ہوئے اور انہیں گولکنڈہ علاقہ پہنچانے کے لئے کہا ۔ مذکورہ افراد نے جمالی کنٹہ شاہ حاتم تالاب کے قریب پہنچنے پر آٹو کو جبراً روک دیا اور آٹو ڈرائیور کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد آٹو لیکر فرار ہوگئے ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ گرفتار افراد مسروقہ آٹو کو اسکراپ میں فروخت کر کے  رقم حاصل کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں ملوث محمد مختار اور کم عمر ساتھی  نے مغلپورہ اور چارمینار پولیس اسٹیشن حدود میں بھی اسی قسم کی وارداتیں انجام دی تھی ۔ پولیس گولکنڈہ نے گرفتار افراد کے قبضہ سے مسروقہ آٹو ‘ ایک خنجر اور دو موبائیل فون برآمد کرلیئے ۔

TOPPOPULARRECENT