Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آٹوز کی بلیک مارکٹنگ روکنے اقدامات کا مطالبہ

آٹوز کی بلیک مارکٹنگ روکنے اقدامات کا مطالبہ

حیدرآباد 22 اگسٹ ( پریس نوٹ ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ شہر میں آٹوز کی بلیک مارکٹنگ روکنے کا یہی طریقہ ہے کہ نئے آٹو پرمٹس کی اجرائی پر جو تحدیدات عائد کردی گئی ہیں ان کو برخواست کردی جائے ۔ کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی امان اللہ خان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے آٹو کی شو روم قیمت 1.5 لاکھ روپئے ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ یہی آٹو مارکٹ میں ڈھائی لاکھ روپئے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ یہ معمول سے ایک لاکھ روپئے زیادہ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ گذشتہ پندرہ سال سے شہر میں نئے آٹو پرمٹس کی اجرائی پر امتناع عائد ہے اس کے باوجود پرانے آٹوز کو ختم کرنے اور نئے آٹوز سے بدلنے کی اجازت بھی دی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں بلیک مارکٹنگ کو فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ کو فوری طور پر روکا جانا چاہئے کیونکہ اس سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT