Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹوڈرائیور کا اقدام خود سوزی

آٹوڈرائیور کا اقدام خود سوزی

حیدرآباد۔13نومبر (سیاست نیوز)بڑی نوٹوں کومنسوخ کرنے کے سبب آٹو کے فائنانس کی رقم کی ادائیگی میں کافی دشواری ہونے پر ایک آٹو ڈرائیور نے مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمور میں پیش آیا ۔آرمور شہر کے شانتی نگر کالونی کے متوطن 35سالہ شیخ بشیر نامی شخص نے ایک خانگی فائنانس کمپنی سے 2لاکھ روپئے قرض حاصل کرتے ہوئے نیا آٹو رکشہ خریدا تھا اور ہر ماہ 6000روپے قسط فائنانس کمپنی کو ادا کرنا تھا۔شیخ بشیر نے قسط کی 6ہزار روپے کی رقم 500روپے کی کرنسی نوٹوں پر مشتمل جمع کرلی تھی اور 10نومبر کو وہ قسط ادا کرنے والا تھا۔ اسی دوران 500اور 1000روپے کی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے سبب وہ تین دنوں سے جمع شدہ 500روپے کرنسی کی نوٹوں پر مشتمل 6ہزار روپے کی تبدیلی کیلئے بینک کے چکر کاٹ رہا تھا تاہم طویل قطار کے سبب کرنسی کو تبدیل کروانے میں وہ ناکام رہا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT