Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آٹو بند کا حیدرآباد میں جزوی اثر

آٹو بند کا حیدرآباد میں جزوی اثر

حیدرآباد، 8اپریل (یواین آئی )تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم میں کمی اور دیگر مطالبات پر تلنگانہ بھر میں آٹو یونینوں کی جانب سے آج ہڑتال کی جارہی ہے تاہم گریٹر حیدرآباد کے حدود میں آٹوبند کا جزوی اثر دیکھا گیا ۔شہر حیدرآباد کے بعض مقامات پر آٹوزچلائے گئے ۔حکومت نے احتیاطی طورپر آرٹی سی کی زائد بس سرویس چلائی ۔آج دوسر اہفتہ کی تعطیل کے سبب سڑک پر دفاتر جانے والوں کی کمی نظر آئی جس کے سبب آٹو بند جزوی رہا ۔ریاست میں چھ لاکھ آٹوز ہیں جن میں تقریبا ایک لاکھ آٹو شہر حیدرآباد میں ہیں۔ ہڑتالی آٹو ڈرائیورس نے میڈیا کو بتایا کہ تھرڈ پارٹی پریمیم میں کمی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اولا اور اوبر ٹیکسی سرویسس سے ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ یہ سرویسس آٹوز سے کم کرایہ وصول کرتے ہیں جس سے ان کا روزگارمتاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آٹوز کے رجسٹریشن چارجس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں انہیں آٹو کے فٹنس کے مسائل کا بھی سامنا ہے ۔ آٹو ڈرائیورس نے اے آئی ٹی یو سی سے راج بھون تک ریلی نکالنے کی کوشش کی۔پولیس نے انہیں روک دیا اور احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT