Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹو سرقہ سے دلبرداشتہ ڈرائیور کی خودکشی

آٹو سرقہ سے دلبرداشتہ ڈرائیور کی خودکشی

حیدرآباد۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) آٹو کے سرقہ سے دلبرداشتہ ڈرائیور نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ نیلیا نائیک ساکن کاٹے دھن کے آٹو کا پانچ دن قبل کسی نے سرقہ کرلیا تھا، جس کے سبب وہ کافی پریشان تھا۔ نائیک نے آج صبح فلک نما میں واقع ایک عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT