Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹو مسافر کے بھیس میں عوام کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

آٹو مسافر کے بھیس میں عوام کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

نقد رقم و دیگر اشیاء ضبط ، پولیس تحقیقات پر اصل سرغنہ کی نشاندہی
حیدرآباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) آٹو پاسنجر کے بھیس میں عوام کو لوٹ لینے والی 4 رکنی رہزنوں کی ٹولی کو ملک پیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد جعفر بیگ ، محمد عبدالحبیب ، 28 سالہ سید قاسم افروز اور 24 سالہ نصر بن محمد جو پہاڑی شریف شاہین نگر کی ساکن ہے شہر کے مصروف ترین علاقوں افضل گنج ، دلسکھ نگر اور کتہ پیٹ وغیرہ علاقوں میں شیرنگ آٹو کے پاسنجرس  کے بھیس میں آٹو چلایا کرتے تھے اور اس آٹو میں سوار ہونے والے دیگر پاسنجر کو لوٹ لیا کرتے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ٹولی نے افضل گنج ، کتہ پیٹ کے قریب دو افراد کے موبائیل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیا تھا ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ پتہ لگا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ مرزا جعفر بیگ ہے جو 10 سے زائد رہزنی اور سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT