Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آٹو پلٹ جانے سے چھ افراد زخمی

آٹو پلٹ جانے سے چھ افراد زخمی

یلاریڈی /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ میں آٹو پلٹ جانے کے حادثہ میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ سب انسپکٹر مسٹر راکیش کے مطابق منڈل کے نلامڈگو شیوار میں جنگلاتی علاقہ پر شجرکاری کرنے کی غرض سے مزدور آٹو میں جارہے تھے کہ لنگم پیٹ میں بندر آٹو کے سامنے آنے سے آٹو ڈرائیور نے فوراً بریک لگایا جس سے آٹو پلٹ گیا اور اس میں سوار مزدور ساینا ، ساوتری کو شدید زخم لگے اور راجا رام لکشمی ، راجیتا ، ستیووا ، پوچھوا کو جزوی طور پر زخم لگے ۔ زخمیوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ آٹو کو بھی بری طرح نقصان ہوا ۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT