Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آٹو ڈرائیورس کی 2 ستمبر کو ہڑتال

آٹو ڈرائیورس کی 2 ستمبر کو ہڑتال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : آٹو ڈرائیور یونینس جے اے سی نے 2 ستمبر کو تلنگانہ میں آٹو بند کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرافک جرمانوں میں بھاری اضافہ کے خلاف بند منایا جارہا ہے ۔ آٹو ڈرائیورس کے مطالبات میں اولا اور کیب شرح کا کرناٹک اور دہلی کے خطوط پر فیکشن ، آٹھویں ناکام کو بھی آٹو چلانے کی اجازت ، آٹو انشورنس پر پچاس فیصد سبسیڈی اور کوئی خاص وجہ کے بغیر آر ٹی اے پولیس کی جانب سے آٹوز کی ضبطی کی برخواستگی شامل ہیں ۔ محمد امان اللہ خاں ، دیگر یونین قائدین وینکٹیشم ، کرن ، ستی ریڈی ، مرزا نے ایک صحافتی اعلامیہ میں اس بات سے واقف کروایا ۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ٹرافک خلاف ورزی پر بھاری جرمانے صرف محکمہ پولیس اور آر ٹی اے میں رشوت خوری میں اضافہ کا سبب بنیں گے ۔ بیان میں ریاست تلنگانہ خاص کر حیدرآباد کے آٹو ڈرائیورس سے 2 ستمبر کو ایک روزہ بند میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT