Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آٹو ڈرائیورس کے لئے بھی ڈبل بیڈ روم مکانات وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ مہیندرریڈی کا تیقن

آٹو ڈرائیورس کے لئے بھی ڈبل بیڈ روم مکانات وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ مہیندرریڈی کا تیقن

حیدرآباد2اگست (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے واضح کیا ہے کہ ریاستی حکومت آٹو ڈرائیورس کی فلاح وبہبود کے لئے پابند عہد ہے ۔ انہوں نے آٹو چلانے والے افراد کی مددکی بھی یقین دہانی کروائی۔ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ میں ورلڈ آٹو ڈے کے موقع پر آٹو ڈرائیورس کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سڑک حادثات میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایسے میں ان کی روک تھام کے لئے آٹو ڈرائیورس کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے آٹو ڈرائیورس کے 52کروڑ روپئے کے مختلف قسم کے ٹیکس کو معاف کیا ہے ۔انہوں نے ڈبل بیڈ روم کے مکانات کی سرکاری اسکیم کے تحت آٹو ڈرائیورس کے لئے بھی ڈبل بیڈ روم کے مکانات کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ بس اسٹیشنس اور بس اسٹینڈس میں آٹوز کے لئے علحدہ اسٹینڈس بنائے جائیں گے ۔

 

جونئیر ڈاکٹرس کی ہڑتال پر
جوڈا کا بیان
حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ڈاکٹرس فورم اور جونئیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے جونئیر ڈاکٹرس کو اپنی ہڑتال قتم کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹرس نے محض عام افراد کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اچھا فیصلہ کیا ہے ۔ فورم اور اسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے خواہش کی کہ وہ فوری طور پر ایمرجنسی خدمات پر اسپیشل پروٹیکشن فراہم کریں ۔ فورم کے عہدیداران پروفیسر ڈاکٹر اے گوپال کرشن چیرمین سکریٹری ڈاکٹر ایم سمپت راؤ ، ڈاکٹر پرتاپ ریڈی وائس چیرمین ڈاکٹر سرینواس صدر ، ڈاکٹر وجئے ، ڈاکٹر اے ایف ایم ڈی شجیع اللہ جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ ڈاکٹرس نے محض مریضوں کو پیش نظر رکھ کر اپنی ہڑتال ختم کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT