Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹو ڈرائیور پر حملہ کے الزام میں روڈی شیٹر گرفتار

آٹو ڈرائیور پر حملہ کے الزام میں روڈی شیٹر گرفتار

حیدرآباد ۔ /3 مارچ (سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے روڈی شیٹر شیخ عارف عرف جبڑا عارف کو آٹو ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے روڈی شیٹر کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ انسپکٹر رین بازار مسٹر جی رمیش نے بتایا کہ /28 فبروری کی شب عارف نے محمد سلیم کو اس کے مکان واقع الجابری کالونی کے قریب اپنے ساتھیوں محمد مجید ، محمد احمد ، سید رضا علی اور نبی بابا کی مدد سے تیزدھار چاقو سے گردن پر وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ روڈی شیٹر عارف کو سلیم پر یہ شبہ تھا کہ وہ اس کی غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دے رہا ہے جس کے نتیجہ میں روڈی شیٹر نے اسے نشانہ بنایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق میں بھی عارف نے آٹو ڈرائیور کو پولیس کیلئے مخبری نہ کرنے کا انتباہ دیا تھا ۔ رین بازار پولیس نے گرفتار روڈی شیٹر اور اس کے ساتھیوں کے قبضے سے ایک چاقو ، لاٹھی ، تین موبائیل فون اور ایک آٹو برآمد کرلیا ۔ محمد سلیم جو روڈی شیٹر کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا دواخانہ عثمانیہ میں زیرعلاج ہے جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT