Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹو ڈرائیور کی مشتبہ موت

آٹو ڈرائیور کی مشتبہ موت

حیدرآباد /8 جون ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ سنگارینی کالونی میں ایک آٹو ڈرائیور کی مشتبہ موت واقع ہونے پر سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آٹو ڈرائیور سری نائیک نے ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل ونود کو علاقہ سکندرآباد سے اپنے آٹو میں سعیدآباد سنگارینی کالونی لایا تھا جہاں پر دونوں کے درمیان آٹو کے کرائے کو لیکر جھگڑا ہوا اور اس دوران نائیک مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ آٹو ڈرائیور اور کانسٹیبل دونوں نشہ میں دھت تھے اور مقامی عوام نے آٹو ڈرائیور کی اچانک موت کے بعد پولیس کانسٹیبل کی پٹائی کی اور اس کے ہاتھ پیر باندھ دئے ۔ سعیدآباد پولیس کی ٹیم مقامی واردات پر پہونچ کر نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور عادل آباد کے پولیس کانسٹیبل ونود کو حراست میں لے لیا ۔ سعیدآباد پولیس اس سلسلے میں سی آر پی سی کے دفعہ 174 ( مشتبہ موت ) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT