Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آٹھ منحرف ارکان کو استعفیٰ دلوائیں اور دوبارہ مقابلہ کریں: جگن موہن ریڈی

آٹھ منحرف ارکان کو استعفیٰ دلوائیں اور دوبارہ مقابلہ کریں: جگن موہن ریڈی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج تلگو دیشم پارٹی کو للکارتے ہوئے کہا کہ انحراف کرنے والے آٹھ ارکان کو ان کی نشستوں سے استعفیٰ دلوائے اور انہیں دوبارہ منتخب کروائے ۔ ہفتہ کے دن امبیڈکر کے مجسمہ کو دودھ سے دھونے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے جگن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے پاس قانون اور عدلیہ کا کوئی احترام نہیں ہے ۔ انہوں نے تلگو دیشم کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی معطل شدہ رکن اسمبلی روجا کو عدالتی احکام کے باوجود اسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ جگن نے ہفتہ کو اچانک اسمبلی ملتوی کرنے کے بعد اسمبلی تا مجسمہ امبیڈکر ایک مارچ کی قیادت کی ۔ ایک پریس میٹ سے مخاطب کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹی ڈی پی انحراف کرنے والوں کا تحفظ کررہی ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی آٹھ منحرف ارکان کو بچانے کے لیے اسپیکر کے عہدہ کا غلط استعمال کررہی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے وائی ایس آر سی پی کے ارکان اسمبلی کو ان کے پارٹی فولڈ میں شامل کیا ہے اور انتخابات کا سامنا کرنے سے خائف ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ عوام انہیں ایک اچھا سبق سکھائیں گے ۔ وہ خود کو بچانے کے لیے اسپیکر کے آفس کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اگر ان میں گٹس ہیں تو انہیں ان سے کہنا چاہئے کہ استعفیٰ دیں اور پھر انتخابات کا سامنا کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT