Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آپریشن چبوترہ کے تحت 21 نوجوانوں کو حراست میں لے لیاگیا

آپریشن چبوترہ کے تحت 21 نوجوانوں کو حراست میں لے لیاگیا

حیدرآباد 9اگست ( سیاست نیوز ) پرانے شہر حیدرآباد کی ساوتھ زون پولیس نے راتوں میں آوارہ گردی کرنے اور سڑکوں پر غیر ضروری طور پر گھومنے والے نوجوانوں کے خلاف شروع کردہ آپریشن چبوترہ کے تحت 21نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ ان کے علاوہ رات میں سڑکوں پر بائیک ریسنگ کرتے ہوئے شہریوں کو خوف زدہ کرنے والے چار کم عمر لڑکوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ پکڑے گئے نوجوانوں میں بعض لڑکیوں سے چھیڑ خانی اور انہیں ہراساں کرنے والے نوجوان بھی شامل ہیں ۔ ان کے والدین کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی جارہی ہے ۔

 

پیس آرمی کی رکنیت سازی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : شہر میں امن و امان و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیس آرمی حیدرآباد نے اپنے کام کو مزید وسعت دینے کے لیے ریاستی سطح پر رکنیت سازی کی مہم شروع کی ہے ۔ پیس آرمی کے صدر جناب سید محمود علی نے بتایا کہ تاحال ایک ہزار سے زائد امن کے شیدائی جو مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہیں رکنیت دی گئی ہے جس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے ۔ ایسے نوجوان کو امن و امان کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ ان سے فون نمبر 9948111820 پر ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT