Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آپسی اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعہ ہی شہر کی ترقی ممکن

آپسی اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعہ ہی شہر کی ترقی ممکن

بھینسہ میں امن کمیٹی کے اجلاس سے ڈی ایس پی اے راملو اور دیگر کا خطاب
بھینسہ8؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر میں امن و امان کی فضاء کوبرقرار کو رکھناشہریوں کی اولین ذمہ داری ہے۔کیونکہ کسی بھی شہرمیں زندگی گذربسرکرنے والے تمام مذاہب کے لوگ آپسی اتحاد اورقومی یکجہتی کے ذریعہ ہی شہر کو ترقی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔اس لیئے شہر میں ہونے والے تمام مذاہب کے عید و تہواروں کو آپس مل جلکر مناتے ہوئے شہر کی پُرامن فضاء کوبرقراررکھے۔ان خیالات کا اظہار بھینسہ ڈی ایس پی اے۔راملو اوربھینسہ سرکل انسپکٹرواسودیوراؤنے محکمہ پولیس کی جانب سے عیدالاضحی اور گنیش تہوارکے پیش نظرمنعقد کردہ امن کمیٹی اجلاس میں خطاب کرنے کے دوران کیا۔انھوں مزید کہا کہ شہر میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیئے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔اور شہر کی عوام عید و تہواروں کے موقع پرکسی بھی افواہوں پر توجہ نہ دے بلکہ افواہوں کی اطلاع پر پولیس کو فوری واقف کروائے۔اورشہر میں عید و تہوار کے موقع پر شہرمیں امن کی فضاء کو بنائے رکھنے کے لیئے شہر کی عوام پولیس کاتعاون کرے ۔ انھوں نے کہاکہ بھینسہ شہر میں عیدالاضحٰی اور گنیش وسرجن ایک ہی دن ہونے کے امکانات ہیں ۔کیونکہ بھینسہ میں 17 ؍ ستمبر کو گنیش کی مورتیاں بٹھائی جائیگی۔اور 9 دن کا اُتسو مناتے ہوئے 25 ؍ستمبر کو جمعہ کے روز گنیش وسرجن کیا جائیگا۔ان حالات کے پیش نظر شہر کی پُرامن فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کیئے جائینگے۔جسکے لیئے شہر کے 30 سے زائد اہم اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جارہے ہیں ۔جسکے ذریعہ شہر کے حالات پر نظر رکھی جائیگی۔اور اسکا مشاہدہ بھینسہ ڈی ایس پی آفس میں کیا جائیگا۔انھوں نے آخر میںکہا کہ گنیش وسرجن کے موقع پر ڈی جے سسٹم کااستعمال نہ کیا جائے ۔ڈی جے سسٹم استعمال کر نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ضلع سپریٹنڈ آف پولیس کی جانب سے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔قبل ازیں اس امن کمیٹی اجلاس سے شہر مختلف سیاسی وسماجی قائدین جنمیںماشٹی ڈگمبرراؤ سابقہ صدر نشین بلدیہ بھینسہ نے بھینسہ شہر کے گنیش تہوار کی تاریخ  پرراشنی ڈالی اور شہر میں ہونے والے تہواروں کو خوشگوار طریقے سے ملکر منانے کی گذارش کی۔محمد جابر احمد نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ نے تہواروں کے موقع پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات پر روشنی ڈالی اور شہر کے دونوں طبقوں کو اتحاد وبھائی چارگی سے ملکر تہواروں منانے کی اپیل کی۔اورعبدالرزاق سابقہ ضلعی وقف چیرمین نے کہاکہ ہمارا ملک گنگاجمنٰی تہذیب کی مثال ہے ۔اور ہم سب اس ملک اور شہر کے باشندے ہیں ۔لہذاہم تمام ملکررہناچاہئے ۔جسطرح ہمارے بزرگوں نے ملکرانگریزوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اس ملک کو آذادکروایاتھا۔ علاوہ ازیںمرلی گوڑ نمائندے رکن بلدیہ،ببرومہاراج،چننّا،ڈاکٹر دامودھرریڈی،فیض اُﷲخان رکن بلدیہ،اعجازاحمد خان سابقہ نائب صدرنشین بلدیہ،ٹی۔سرنیواس ٹی آر ایس ٹاؤن صدر،سائیلومیسیکر ،گنگادھر سابقہ صدرنشین بلدیہ،ڈپٹی تحصیلدار بھینسہ رمنا،بلدیہ کمشنر اے۔پربھاکر،بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر کے۔ونوداور سب انسپکٹر پراوین کمار نے عید اور گنیش تہوار کے پیشِ نظر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس امن کمیٹی میں شہر دونوں طبقوں کے ذمہ داران عبدالحاجی، سائیناتھ،محمد عمر چودھری،وینو،سید مخدوم علی،واسیع رسول ٹی آرایس ٹاؤن یوتھ صدر،عبدالواسیع ،ڈاکٹر ناگیش،کے علاوہ اراکین بلدیہ اوردیگر موجود تھے ۔
گجویل میں زیارت آثار مبارک
گجویل /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر گجویل کے حضرت گیارہ شہدا مدرسہ دارالعلوم گیارہ شہدا کمیٹی کے علاوہ نوجوانان اہلسنت و جماعت کے اشتراک سے بتاریخ 9 ستمبر بروز چہارشنبہ صبح 8 بجے تا 7 بجے شام تک آثار مبارک کے دیدار کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ چنانچہ کمیٹی حضرت گیارہ شہدا مدرسہاور نوجوانن اہلسنت و جماعت نے مستقر گجویل کے علاوہ اطراف و کناف کے منڈلوں سے متعلق رکھنے والے مسلمانان سے خواہش کی کہ وہ اس آثار مبارک کا دیدار کریں ۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT