Friday , April 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آپسی مخاصمت پر جھگڑا۔ ایک شخص ہلاک

آپسی مخاصمت پر جھگڑا۔ ایک شخص ہلاک

کاماریڈی :15؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آپسی مخاصمت کی بناء پر ساتھیوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا یہ واقعہ کاماریڈی میں کل رات دیر گئے پیش آیا۔ سرکل انسپکٹر کاماریڈی ٹائون سریندر کمار نے بتایا کہ محلہ اسلام پورہ کے کتوال گلی کے انور، لوہار گلی کے عظیم ، اسلام پورہ کے ماجد اور معراج کے درمیان کل رات ریلوے اسٹیشن پر معمولی سا جھگڑاہوا اور درمیانی افراد چھڑانے کی کوشش کی لیکن انور اور عظیم کے درمیان بحث و تکرار چل رہی تھی کہ عظیم نے اپنے بھائی کو فون پر اطلاع دینے پر اکبر ریلوے اسٹیشن پہنچ کر انور پر چاقو سے پیٹ پر تین جگہ وار کردیا جس کی وجہ سے انور شدید زخمی ہونے پر سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ان کی حالت تشویشناک ہونے پر خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا علاج کے دوران یہ جانبر نہ ہوسکے۔ سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ گذشتہ چند دنوں سے ان افراد کے درمیان مخاصمت تھی اور آپس میں صلح بھی کرلیا تھا لیکن کل رات ریلوے اسٹیشن پر معمولی جھگڑے کے نتیجہ میں اکبر نے ان پر چاقو سے وار کردیا اور را ہ فرار اختیار کرلی ۔ پولیس اس خصوص میں حملہ آوروں کی تحقیقات میں مصروف ہے اس واقعہ کے بعد کاماریڈی میں حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے زائد پولیس فورس کو تعینات کرتے ہوئے حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔ نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس اس سلسلہ میں مصروف تحقیقات ہے ۔

نظام آباد کمشنریٹ آفس کا معائنہ
نظام آباد۔15؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئی جی حیدرآباد رینج وائی ناگی ریڈی نظام آباد رینج آفس کا معائنہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا ۔ مسٹر ناگی ریڈی نے نظام آباد کمشنریٹ رینج آفس کے علاوہ کاماریڈی ایس پی آفس کا معائنہ بھی کیا اور امن و ضبط کی برقراری میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں ڈی آئی جی نظام آباد رینج اکن سبھروال سے بات چیت کی ۔ مسٹر ناگی ریڈی نظام آباد پہنچنے پر ڈی آئی جی اکن سبھروال ، رینج منیجر سرینواس حیدرآباد رینج منیجر خواجہ قیام الدین و دیگر نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ناگی ریڈی نے ضلع پولیس کی جانب سے امن و ضبط کی برقراری کیلئے ضلع پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT