Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آپ سے تو شرابی اچھے : نائیڈو کیاش لیس سسٹم میں ناکامی پر تنقید

آپ سے تو شرابی اچھے : نائیڈو کیاش لیس سسٹم میں ناکامی پر تنقید

امراوتی۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو آج اپنے وزراء اور بیورو کریٹس پر تنقید کی جو ’’کیاش لیس لین دین‘‘ پر عمل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ سے تو شرابی اچھے ہیں جنہوں نے فوری طور پر ڈیجیٹل اِکنامی کو اختیار کرلیا ہے‘‘۔ نائیڈو نے یہ ریمارک اس وقت کیا جب انہوں نے وزراء اور بیورو کریٹس سے سوال کیا کہ اب تک کتنے افراد نے ڈیجیٹل اکنامی کو اختیار کیا ہے؟ اجلاس میں شریک چند وزراء اور بیورو کریٹس نے ہی اپنے ہاتھ اُٹھائے۔ اس پر نائیڈو نے کہا کہ 25% بھی کیاش لیس لین دین کو یقینی نہیں بنایا جاسکا، ایسے میں یہ ملک اصلاحات کی جانب کیسے آگے بڑھے گا۔ انہوں نے شرابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’شراب خانوں میں سوائپ مشینوں کا استعمال بڑھ گیا ہے، ایک شرابی کے ذہن میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ اسے شام ہوتے ہی سوائپ مشین کا استعمال کرنا ہے اور وہ کیاش لیس لین دین کا عمل سیکھتے ہوئے اپنی ضرورت پوری کررہا ہے۔ اس اجلاس میں آندھرا کے وزراء اور تقریباً 200 بیورو کریٹس نے شرکت کی تھی۔ نائیڈو نے اُن سے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آپ لوگوں نے ڈیجیٹل اکنامک کو اختیار نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT