Monday , October 23 2017
Home / خواتین کا صفحہ / آپ کی جِلد: آسان ترین نسخے کو آزماکر دیکھیں

آپ کی جِلد: آسان ترین نسخے کو آزماکر دیکھیں

اکثر جلد کھردری اور خشک ہوکر اُترنے لگتی ہے اور اگر آپ کی ہاتھوں کے جلد کے ساتھ بھی ایسا ہورہا ہے تو آپ ذیل میں بتائے گئے نسخوں پر عمل کرکے اسے ٹھیک کرسکتی ہیں۔
دہی : جلد کی نمی لوٹانے کیلئے دہی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف ہاتھوں کی جلد صحیح رہے گی بلکہ ان میں خارش اور سوزش بھی دُور ہوجائے گی۔ اپنے ہاتھوں پر تھوڑی سا دہی لگائیں اور اب دونوں ہاتھوں کو آپس میں رگڑیں اور دہی کو ہاتھوں میں جذب ہونے تک آہستہ سے مساج کرتے رہیں۔
ناریل کا تیل :آپ نے ناریل کے تیل کا جسم پر فوائد کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن اس کا ہاتھوں کی جلد پر بھی بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔ ناریل کے تیل کو ہلکا سے گرم کریں اور ہاتھوں پر لے کر ہاتھوں پر مساج کریں۔ دن میں دو سے تین ایسا کرنے سے ہاتھوں کی جلد کو کافی افاقہ ہوگا۔
ایلوویرا : جلد کو خوبصورت اور پرنم بنانے کیلئے ایلوویرا کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تھوڑی سے مائع وٹامن ای اور دو چمچ ایلوویرا جیل لے کر مکس کریں۔ اس مکسچر کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔ دن میں دو سے تین بار ایسا کرنے سے ہاتھوں کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT