Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / آکسیجن کی قلت اور لاپرواہی کے سبب بچوں کی اموات

آکسیجن کی قلت اور لاپرواہی کے سبب بچوں کی اموات

’ حکومتی سانحہ ‘ کی ادتیہ ناتھ پردہ پوشی نہ کریں ، مودی کا نیا ہندوستان نہیں چاہئے : راہول گاندھی

گورکھپور ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گورکھپور سرکاری ہاسپٹل میں شیر خوار بچوں کی اموات کو ’ حکومتی سانحہ ‘ قرار دیتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو اس معاملہ میں پردہ پوشی کی کوششب نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جن لوگوں سے ملاقات ہوئی سب نے یہی کہا کہ آکسیجن کی قلت کے سبب ان کے بچوں کی موت واقع ہوئی ۔ کئی خاندانوں کو روایتی تنفسی بیاگس دئیے گئے اور وہ گھنٹوں اپنے ہاتھ سے پمپ کرتے رہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ حکومت کا بنایا ہوا سانحہ ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت کو اس معاملہ میں کارروائی کرنی چاہئے ۔ اس کی پردہ پوشی نہ کی جائے ۔ انہوں نے آج متاثرین کے ارکان خاندان سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ آکسیجن کی قلت اور لاپرواہی اس سانحہ کا سبب ہے ۔ انہوں نے اس سے پہلے جب گورکھپور ہاسپٹل کا دورہ کیا تھا تب وزیراعظم نریندر مودی سے کہا تھا کہ یہاں فنڈس کی ضرورت ہے کیوں کہ کئی چیزوں کی قلت پائی جاتی ہے لیکن اس معاملہ میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ گورکھپور ہاسپٹل میں حالیہ دنوں دماغی بخار سے کئی اموات ہوئی ہیں اور ملک بھر کے عوام اس پر برہم ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ’ مودی جی نئے ہندوستان کی بات کرتے ہیں اس طرح کا نیا ہندوستان ہم نہیں چاہتے ۔ ہم ایسے ہاسپٹلس چاہتے ہیں جہاں غریب لوگ علاج کے لیے رجوع ہوں اور خوشی خوشی واپس ہوں ۔ راہول گاندھی نے یہ مسئلہ اٹھانے پر میڈیا کی ستائش کی ۔گورکھپور ہاسپٹل سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کے دوران سینئر لیڈر غلام نبی آزاد بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT