Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آکشن کی قیمت پر کھلاڑیوں کی قدر نہیں کرتا : ڈراویڈ

آکشن کی قیمت پر کھلاڑیوں کی قدر نہیں کرتا : ڈراویڈ

نئی دہلی ، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس کے ’مینٹور‘ راہول ڈراویڈ نے آج کہا کہ انھوں نے کبھی بھی کھلاڑیوں کو اُس قیمت کی اساس پر نہیں پرکھا جو وہ آئی پی ایل کے ہراجوں میں حاصل کرتے ہیں، کیوں کہ یہ ہمیشہ اُن کی قابلیتوں اور ہنرمندی کی حقیقی عکاس نہیں ہوتی ہے۔ ڈراویڈ نے پون نیگی کو ڈیرڈیولس کی جانب سے 8.5 کروڑ روپئے ادا کئے جانے کے بارے میں ایک سوال کے حوالے میں کہا: ’’مجھے پتہ ہے آکشن کس طرح ہوتا ہے۔ ہراج میں درحقیقت جو کچھ بھی کوئی کماتا ہے وہ اُس کی قدر کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔ آپ قیمتوں پر کنٹرول نہیں کرسکتے۔ محض اس لئے کہ کسی کو بڑی رقم حاصل ہوگئی، یہ مطلب نہیں ہوجاتا کہ متعلقہ فرنچائز والے اسے دیگر کے مقابل زیادہ اہم کھلاڑی مانتے ہیں۔ آکشن میں کارلوس براتھویٹ کو 4.2 کروڑ روپئے میں حاصل کئے جانے پر بھی کچھ حیرت ہوئی تھی۔ تاہم ورلڈ T20 فائنل میں کارلوس نے زبردست چھکے لگائے۔

ٹی ایف اے کی اے ڈیویژن رحیم فٹبال سوپر لیگ
حیدرآباد ، 6 اپریل (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی اے ڈیویژن رحیم فٹبال سوپر لیگ میں آج اے جی او آر سی اور اے او سی نے گول سے عاری ڈرا کھیلا۔ یہاں سہ پہر 4 بجے جمخانہ فٹبال گراؤنڈ پر منعقدہ مقابلے میں دونوں ٹیموں میں اچھی مسابقت ہوئی۔ تاہم کوئی گول اسکور نہیں ہوپایا۔ کل جمعرات کو اسی میدان پر اے او سی اور ڈی ایم آر ایل کا مقابلہ مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT