Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آکلینڈ:پاکستانی ٹیم کی پہلے T20 کیلئے بھرپور پریکٹس

آکلینڈ:پاکستانی ٹیم کی پہلے T20 کیلئے بھرپور پریکٹس

آکلینڈ ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا معرکہ جمعہ 15 جنوری کو ہوگا، جس کیلئے شاہد آفریدی زیرقیادت مہمان ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز توبارش کی وجہ سے ٹیم نے انڈور سیشن منعقد کیا لیکن آج کھلاڑیوں نے خوشگوار موسم میں آؤٹ ڈور میں ہیڈکوچ وقار یونس کی نگرانی میں تین گھنٹے ٹریننگ اور پریکٹس کی۔ آکلینڈ سے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے ترجمان نے پاک میڈیا کو بتایا کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور خود کو مقامی حالات سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ بولرز کو اضافی ٹریننگ کیلئے دوسرے کھلاڑیوں سے ایک گھنٹہ پہلے گراؤنڈ بھیجا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ محمد عامر مکمل ردھم میں ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز ہونے کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT