Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / آگرہ تشدد : 14افراد گرفتار

آگرہ تشدد : 14افراد گرفتار

آگرہ ۔ 23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) 14 افراد جن کا تعلق دائیں بازو کی مختلف تنظیموں سے ہیں آج گرفتار کرلئے گئے ۔ ان کا تعلق صدر بازار آگرہ اور فتح پور سیکری کے مراکز رائے دہی پر کل تشدد میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ ڈی آئی جی مہیش مشرا نے کہا کہ کل کے تشدد کے سلسلہ میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ فتح پور سیکری میں دو افراد کے درمیان تکرار ہوئی تھی اس سلسلہ میں پولیس نے چند افراد کو گرفتار کیا ۔ تاہم بعد میں یہ واقعہ شدت اختیار کرگیا اور دائیں بازوکی انتہا پسند تنظیموں کے ارکان جمع ہوگئے ۔ انہوں نے سینئر پولیس عہدیداروں اور دیگر ملازمین پولیس کو زدوکوب کیا ‘ موٹر سیکلیں تباہ کردیں ۔ بی جے پی کا ایک رکن اسمبلی بھی مبینہ طور پر احتجاجیوں کے ہمراہ تھا ‘ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ ہفتہ کے دن تاج محل میں بھگوا رنگ کے اسکارف پہن کر داخل ہونے والی ماڈلس کو روک دیا گیا تھا اور اس پر بائیں بازو کی تنظیموں نے تاج محل کے پاس احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT