Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / آگرہ میں بیرونی سیاحوں کی آمد میں کمی، حکومت کا اعتراف

آگرہ میں بیرونی سیاحوں کی آمد میں کمی، حکومت کا اعتراف

نئی دہلی ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ چند سال کے دوران تاج محل کا مشاہدہ کرنے والے بیر ونی سیاحوں کی تعداد مسلسل گھٹتے جارہی ہے ۔ گو کہ حکومت ملک بھر میں سیاحت دوست ماحول بنانے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر سیاحت مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ سال 2012 ء میں 7.43 بیرونی سیاحوں نے تاج محل کا مشاہدہ کیا تھا لیکن ان کی تعداد گھٹتے ہوئے سال 2013 ء میں 6.95 لاکھ اور سال 2014 ء میں  8.48  لاکھ تک پہنچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بیر ونی سیاحوں کی نقل و حرکت پر تحدیدات اندرون ملک مہنگا سفر ، قیام و طعام کی خاطر خواہ سہولیات دستیاب نہ ہونے سے تاج محل آگرہ کا دورہ کرنے میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بیرونی سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ لسانی ٹیلیفون ہیلپ لائین بھی قائم کی ہے جبکہ چیف منسٹر اترپردیش اور یو ٹی ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت دی ہے کہ بیرونی سیاحوں کیلئے سازگار ماحول قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT