Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / آگ میں جھلسے بی ایس ایف کے اے ایس آئی نے دم توڑ دیا

آگ میں جھلسے بی ایس ایف کے اے ایس آئی نے دم توڑ دیا

جموں، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنگلی گھاس میں آگ لگنے سے جھلس جانے والے بی ایس ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے علاج کے دوران آج صبح یہاں سرکاری اسپتال میں دم توڑ دیا۔ بی ایس ایف کے ذرائع نے بتایا کہ بنگال کے رہنے والے اے ایس آئی شیخ سراج کی صبح اسپتال میں موت ہوگئی ۔ وہ 18 فروری کو سرحد کے قریب جنگل گھاس میں آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئے تھے اور انہیں فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ وہ 70۔60 فیصد جھلس گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT