Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / آیورویدک چاکلیٹ کے نام گانجہ کی چاکلیٹ

آیورویدک چاکلیٹ کے نام گانجہ کی چاکلیٹ

عوام کو چوکنا رہنے کی ضرورت ، ذخیرہ ضبطی پر عوام حیران
حیدرآباد۔6جولائی(سیاست نیوز) گانجہ سے تیارکردہ ISOسرٹیفائیڈ چاکلیٹس پکڑے جانے کے بعد چوکنا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ عام طور پر چاکلیٹ کو منشیات تصور نہیں کیا جاتا لیکن نظام آباد میں محکمہ اکسائز کی جانب سے پکڑے گئے گانجہ کے چاکلیٹس کے سبب اب چوکسی اختیار کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ راجستھان میں تیار کئے جانے والے ان چاکلیٹس کی بھاری مقدار میں ضبطی نے سب کو حیران کردیا ہے۔ محکمہ اکسائز کی جانب سے 8760گانجہ کے چاکلیٹس کی ضبطی عمل میں لائی گئی جو گانجہ کی تھیں اور انہیں آیورویدک چاکلیٹ کے نام پر فروخت کیا جا رہاتھا۔اس چاکلیٹ کا نام ’مدھو منکا‘ ہے جس کی قیمت 5روپئے ہوا کرتی تھی جس کے سبب ان چاکلیٹ پر شبہ کیا جانا بھی ممکن نہیں تھا لیکن تحقیقات پر اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گانجہ کے چاکلیٹ بھی بازار میں برسر عام دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT