Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / آیوش اور آیوروید کو فروغ دینے بیرونی سفارتخانوں کو ہدایت

آیوش اور آیوروید کو فروغ دینے بیرونی سفارتخانوں کو ہدایت

نئی دہلی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی مملکتی وزیر برائے اُمور خارجہ جنرل وی کے سنگھ ( ریٹائرڈ) نے آج کہا کہ بیرون ملک ہندوستانی سفارتخانوں سے کہا گیا ہے کہ علاج کے متبادل طریقوں جیسے آیوش اور آیوروید کو فروغ دیں۔ وزارت اُمور خارجہ کی طرف سے ہم نے ہمارے تمام چیئرس اور مشنس سے کہا ہے کہ آیوش اور آیوروید کو بڑھاوا دینے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ 25 ہندوستانی سفارتخانوں میں آیوش کے سنٹرس قائم ہیں اور ان کی جس طرح دیکھ بھال ہورہی ہے ہم اس کو بہتر بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ وی کے سنگھ یہاں میڈی ٹراویل 2017 کے بارے میں اسوچم کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ویزا کے طریقہ کار کو سادہ بنانے کی ضرورت سے واقف ہے اور اپنے تمام مشنس کو اس تعلق سے باخبر کردیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT