Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ائرپورٹ پر آج سے 20 اگسٹ تک وزیٹرس کا داخلہ بند

ائرپورٹ پر آج سے 20 اگسٹ تک وزیٹرس کا داخلہ بند

حیدرآباد 9 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹیڈ نے آج اعلان کیا کہ کل 10 اگسٹ سے 20 اگسٹ تک وزیٹرس انٹری ٹکٹ فروخت نہیں کئے جائیں گے ۔ اس طرح وزیٹرس کا داخلہ بند رہیگا ۔ یہ فیصلہ یوم آزادی تقاریب سے قبل سکیوریٹی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے ۔ ائرپورٹ حکام نے بتایا کہ بیورو آف سیول ایویئیشن نے احکام جاری کرتے ہوئے وزیٹرس کے داخلے اور وزیٹرس انٹری ٹکٹ کی فروخت روکدینے کو کہا ہے ۔ یہ ملک کے تمام ائرپورٹس پر کیا جائیگا جن میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ بھی شامل ہے ۔ کہا گیا ہے کہ موجودہ سکیوریٹی انتظامات کے پیش نظر حیدرآباد ائرپورٹ آنے والے مسافرین سے کہا گیا ہے کہ وہ وقت سے پہلے یہاں پہونچیں اور ان کو وداع یا استقبال کیلئے آنے والوں کی تعداد کو کم سے کم رکھا جائے ۔ مسافرین سے ائرپورٹ کے سکیوریٹی عملہ سے اس سلسلہ میں تعاون کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT