Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ابتداء میں میرے گھر والے خوفزدہ تھے :پریرا

ابتداء میں میرے گھر والے خوفزدہ تھے :پریرا

کولمبو۔9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔کولمبو سے بذریعہ ٹیلی فون ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے تھیسارا پریرا نے کہا کہ انہوں نے دبئی روانگی کی تیاری کرلی ہے جہاں وہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔تھیسارا پریرا نے کہا کہ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی لیگ ’نیٹ ویسٹ بلاسٹ‘ کے دوران ان سے رابطہ کیا، جس کے بعد سے وہ اس سیریز کے لیے بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔سری لنکائی آل راؤنڈر نے کہا کہ ’ابتداء میں میرے گھر والے خوفزدہ تھے تاہم میں نے انہیں کہا کہ پاکستان ایشیائی ہمسایہ ملک ہے، لہذا ہمیں ان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔

TOPPOPULARRECENT