Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ابتہاج محمد‘امریکہ کی نمائندگی کرنے والی واحد مسلمان کھلاڑی

ابتہاج محمد‘امریکہ کی نمائندگی کرنے والی واحد مسلمان کھلاڑی

واشنگٹن۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمشیر زن ابتہاج محمد دنیا کی بہترین فینسرس (تلوار باز) میں سے ایک ہیں۔ وہ اس سال ریو ڈی جینرو میں ہونے والے اولمپک مقابلے میں امریکہ کی نمائندگی کریں گی۔30سالہ ابتہاج محمد کو شمشیر زنی کے عالمی مقابلوں میں امریکہ کی نمائندگی کرنے والی واحد مسلمان خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس کے علاوہ وہ فینسنگ کی پہلی مسلمان کھلاڑی ہیں جو اولمپک کھیلوں میں حجاب پہن کر تلوار بازی کے مقابلے میں امریکہ کی نمائندگی کریں گی۔ تین مرتبہ آل امریکن چیمپیئن رہنے والی ابتہاج تلوار بازی کی ماہر خواتین کی درجہ بندی میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔ انھوں نے تیرہ برس کی عمر میں اسکول کی فینسنگ ٹیم کی طرف سے کھیلنا شروع کیا تھا۔ ابتہاج محمد کی پروفائل کے مطابق وہ بچپن سے اپنے دوستوں کے مقابلے میں زیادہ توانا اور مضبوط تھیں۔ وہ اپنے مذہب کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں اسی لیے انھوں نے فینسنگ یا چھوٹی تلوار کے ساتھ لڑائی کا کھیل منتخب کیا جس کے کھلاڑیوں کے لباس نے انھیں بے حد متاثر کیا تھا۔ابتہاج محمد نے حجاب میں امریکہ کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا ہے اور کہا ہیکہ وہ اولمپکس میں بہتر مظاہروں کے ذریعہ اپنے ملک کیلئے اعزاز حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT