Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ابتہاج محمد نے تاریخ رقم کی حجاب کے ساتھ اولمپکس میں مقابلہ

ابتہاج محمد نے تاریخ رقم کی حجاب کے ساتھ اولمپکس میں مقابلہ

ریو ڈی جنیریو 8 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ابتہاج محمد نے اولمپکس میں حجاب کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے آج ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ امریکی اتھیلیٹ ابتہاج محمد امریکہ کی ایسی پہلی اتھیلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپکس میں حجاب کے ساتھ حصہ لیا ہے ۔ ابتہاج محمد دنیا بھر میں آٹھواں رینک رکھتی ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے مقابلہ میں یوکرین کی اولینا کراواتسکا کے خلاف 15 – 13 سے کامیابی حاصل کی جبکہ انہیں کوارٹر فائنل میں فرانس کی سیسیلیا بیرڈر کے خلاف شکست ہوگئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT