Tuesday , July 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ’’ابراہیم پور ‘‘ ملک میں مثالی موضع

’’ابراہیم پور ‘‘ ملک میں مثالی موضع

حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کا نام روشن ، شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم : ہریش راؤ

سدی پیٹ۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے ہر گاؤں اور ہر دیہات موضع ابراہیم پور کو مشعل راہ بناکر اس کی نقش قدم پر چلنے سے ترقی ہوگی۔ ریاستی وزیر بھاری آبپاشی و مارکیٹنگ ٹی ہریش راؤ نے 8 فروری شام کنڈا بھو دیوی فنکشن ہال میں IKP کے زیراہتمام منعقدہ ڈواکرا گروپ بینک لنکیج کے جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب میں کہا کہ آج ڈواکرا گروپ بینک لنکیج کے ذریعہ 324 گروپوں کو 13.19 کروڑ روپئے کے چیکس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موضع ابراہیم پور نے صد فیصد انجذابی پانی کے گڑھے، انفرادی بیت الخلاء، گاؤں کو صاف صفائی، صاف فلٹر شدہ پانی اور ہریتا ہارم میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ وہ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ میں ایک مثالی موضع بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موضع ابراہیم پور کے عوام کو ہریتا ہارم کے تحت لگائے گئے پودے ہر ماہ حکومت نے 3.85 روپئے حوصلہ افزائی کے تحت دے رہی ہے جو قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں گیاس کنکشن سے ہماری ماں بہنیں پکوان کررہی ہیں۔ اگر کہیں لکڑی کے چولہے جل رہے ہوں تو ان کو گیاس کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور جوائنٹ کلکٹر کو ہدایت دی کہ شادی مبارک اور کلیان لکشمی کی درخواستیں اندرون ہفتہ منظور کرتے ہوئے چیک ان کے والدین کو فراہم کریں تاکہ سرپرست پریشانیوں کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال 1476 افراد اسکیمات سے استفادہ کئے ہیں۔ درمیانی آدمی اگر کوئی غلط حرکت کرے، اس کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا۔ اب تک ایسے 10 افراد جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔ ٹی ہریش راؤ نے بتایا کہ موضع ابراہیم پور کا مشاہدہ کرنے کیلئے ملک کی 29 ریاستوں سے پرنسپل سیکریٹری سدی پیٹ 18 فروری اور 19 فروری کو دورہ کررہے ہیں۔ آج ہمارے حلقہ اسمبلی کا نام سارے ملک میں روشن ہورہا ہے۔ آج 112 لڑکیوں کو شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے چیک ہریش راؤ نے تقسیم کیا۔ اس جلسہ کی صدارت پی ڈی ستیہ نارائن ریڈی نے کی۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر ہنمنت راؤ اور مجلس بلدیہ کے چیرپرسن کے راج نرسو، DPRO سرینواس اسسٹنٹ پبلیسٹی کمال الدین موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT