Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ابراہیم پٹنم میں نئی دلہن کی خودکشی

ابراہیم پٹنم میں نئی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 29 اگست (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں 6 ماہ کی ایک دلہن نے مبینہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ کویتا جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے مدھو کی بیوی تھی، اس خاتون نے شوہر کی جسمانی اور ذہنی اذیت سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق کویتا اور مدھو کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے مدھو اپنی بیوی کو زائد جہیز کیلئے مبینہ ہراساں کرنے لگا اور اپنی بیوی کو جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچاتا تھا جس سے تنگ آ کر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT