Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ابراہیم پٹنم میں چنڈی یگنم چیف منسٹر کے سی آر اور ان کی شریک حیات کی شرکت

ابراہیم پٹنم میں چنڈی یگنم چیف منسٹر کے سی آر اور ان کی شریک حیات کی شرکت

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کی شریک حیات نے آج ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم میں مقامی رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی کی جانب سے منعقدہ چنڈی یگنم میں حصہ لیا۔ شتا چنڈی یگنم کا ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ میں اہتمام کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ویدک پنڈتوں کے ذریعہ پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پنڈتوں نے چیف منسٹر اور ان کی شریک حیات کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔ اس یگنم کے اہتمام کا مقصد تلنگانہ ریاست میں خوشحالی اور ترقی ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بھی جاریہ ماہ کے اواخر میں میدک ضلع کے فارم ہاوز میں بڑے پیمانے پر چنڈی یگنم کا اہتمام کررہے ہیں جس میں کئی اہم شخصیتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ملک بھر سے 5ہزار سے زائد ویدک پنڈت اس میں حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT