Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے برطانیہ کی خفیہ مہم

ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے برطانیہ کی خفیہ مہم

ایس اے ایس کی ڈیلٹا فورسیس کے تعاون سے کارروائی کا انکشاف
لندن ۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )برطانیہ کی خصوصی فضائی سرویس ( ایس اے ایس) امریکہ کے خصوصی فورسیس کے ساتھ اسلامی جہادی گروپ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو ’’گرفتار نہیں بلکہ ہلاک کرو‘‘ کی خصوصی خفیہ مہم میں سرگرم ہے۔ روزنامہ ڈیلی اسٹار نے خبر دی ہے کہ برطانوی جاسوس اداروں کے سربراہان ایم آئی 6 اور جی سی ایچ کیو پر بیٹھے ہوئے ہیں اور البغدادی کے ٹھکانے کا پتہ چلاتے ہوئے اس کو ہلاک کرنے کی کوشش میں اپنے تمام وسائل کا بھرپور استعمال کررہے ہیں۔ ایس اے ایس اس مہم کی قیادت کررہی ہے اور اس کے خفیہ نشانہ باز اسکواڈس ، عراق اور شام میں بغدادی کے خفیہ ٹھکانوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ برطانوی دفاعی ذرائع نے اس اخبار سے کہا کہ ’’داعش سربراہ اب ایک ترجیحی نشانہ ہے ۔ جسکا مطلب یہ ہوا کہ اُس کا پتہ چلانے کیلئے ایس ایس اپنی مہارت اور تجربہ کا بھرپور استعمال کریگی ۔ وہ ایک مرہ شخص ہے جو فی الحال چل پھر رہا ہے ۔ اب وہ چند دن کا مہمان ہے ۔ اس کو زمینی فورسیس ہلاک کردیں گی ۔ یا پھر فضائی یا ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جائے گا ‘‘ ۔ برطانوی خصوی فضائی سرویس ( ایس اے ایس ) اس ضمن میں اپنی امریکی ہم منصب ڈیلٹا فورسیس ، کے علاوہ سی آئی اے اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی ( این ایس اے ) کے ساتھ کام کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT