Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / ابوظبی میں شدید ترین بارش اور ژالہ باری برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظبی میں شدید ترین بارش اور ژالہ باری برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظبی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ابوظبی میں شدید ترین بارش کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا،بارش نے برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ابوظبی میں بارش کے باعث پاکستانی سفارت خانے کا مرکزی گیٹ بھی ٹوٹ گیا اور چھتوں پر لگے ڈش اینٹینا تیز ہواؤں سے اڑ گئے۔ تیز ہوا اور شدید بارش کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کو مکانات میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT