Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ابوظبی میں شطرنج مقابلے ، ہریکا کی مہم کا فتح کے ساتھ آغاز

ابوظبی میں شطرنج مقابلے ، ہریکا کی مہم کا فتح کے ساتھ آغاز

ابوظبی ۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ہریکا درونا ویلی نے اپنے منفرد انداز میں مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ہی ہم وطن متھل اجگاڈنکر کو ابوظبی میں منعقدہ شطرنج کے بین الاقوامی مقابلہ میں شکست دیدی۔ شطرنج کی عالمی نمبر 9 کھلاڑی ہریکا نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تھا کیونکہ انہیں کھیل کے ابتدائی مرحلے میں ہی چند اچھی چالیس مل گئی تھیں جو اجگاڈنکر کیلئے دشوارکن ثابت ہوا ہے ۔ تین گھنٹوں کے مقابلے میں بالآخری وہ ان کے دباؤ کے باہر نہیں نکل پائیں۔ ہریکا نے پہلے مرحلے کے مقابلے کے بعد کہا کہ ابتدائی مرحلوں میں ہی مجھے واضح فائدہ مل گیا تھا جس کو محض 34 چالوں میں ہی بہ آسانی جیت میں بدل دیا۔ ابوطبی انٹرنیشنل چیس فیسٹول میں ماسٹرس زمرہ کے تحت کھیلنے والے 10 ٹاپ کھلاڑیوں کے لئے 36,100 امریکی ڈالر کے پرکشش انعامات ہیں ۔ ٹ ورنمنٹ کے فاتح کو 13000 ڈالر ملیں گے ۔ دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کلرنے والوں کو بالترتیب 7,500 اور 5,500 ڈالر دیئے جائیں گے ۔ دوسرے راؤنڈ میں ہریکا کا مقابلہ آذربائیجان کے رڈف محمدوف سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT