Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / ابوظہبی میں مندر کی تعمیر کیلئے اراضی

ابوظہبی میں مندر کی تعمیر کیلئے اراضی

یو اے ای قیادت سے تاریخی فیصلہ پر مودی کا اظہار تشکر
ابوظہبی ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات نے اپنے ملک میں مندر کی تعمیر کیلئے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں یہ پہلی مندر ہوگی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس تاریخی فیصلہ پر یو اے ای قیادت سے اظہار تشکر کیا ۔ دوبئی میں دو منادر ہیں ۔ ایک لارڈ شیوا اور دوسری لارڈ کرشنا کی مندر ہیں لیکن ابوظہبی میںایک بھی مندر نہیں ہے ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہندوستانی برادری کا دیرینہ انتظار ختم ہوا ۔ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر یو اے ای حکومت نے ابوظہبی میں مندر کی تعمیر کیلئے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای قیادت کے تاریخی فیصلہ پر مودی نے اظہار تشکر کیا ۔ یو اے ای میں تقریباً 2.6 ملین ہندوستانی تارکین وطن آباد ہیں جو مجموعی آبادی کا تقریباً 30 فیصد ہے ۔ وزیراعظم مودی نے آئی سی اے ڈی کا بھی دورہ کیا جہاں ہزاروں تارکین وطن آباد ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT